آٹزم کی 92فیصد درستگی سے تشخیص کرنے والا ٹیسٹ

February 26, 2018

برطانوی ماہر ڈاکٹر نائلہ ربانی اور ان کے ساتھیوں نے آٹزم سے خبر دار کرنے والا کامیاب بلڈ ٹیسٹ وضع کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہر 68بچوں میںسے ایک میںآٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر یا مختصر آٹزم کہا جاتا ہے، یہ بیماری بچوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس کی ابتدائی تشخیص سے علاج میںمدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا میں ایسا کوئی ٹیسٹ موجود نہ تھا جو قبل از وقت آٹزم سے خبر دار کرسکے۔

ڈاکٹر نائلہ کے مطابق بعض پروٹین کی تبدیلیاں خون اور پیشاب میںآٹزم کی خبر دے سکتے ہیں، اس کے لئے انہوںنے 38بچوںکے خون اور پیشاب کے ٹیسٹ لیے جن کی عمریں 5سے 12برس تھیں جو اے ایس ڈی کے شکار تھے جبکہ 31بچے اس بیماری سے پاک تھے۔

ماہرین نے ان دونوںگروپس کے خون اور پیشاب کے نمونوں کا بطور جائزہ لیا۔