انوشکا مداحوں کو ڈرانے میں ناکام، پری 15کروڑ ہی کماسکی

March 05, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہارر فلم پری اب تک باکس آفس پرصرف15کروڑ روپے ہی کماسکی ہے۔

بالی ووڈ اداکار انوشکا شرما بھوت بن کر اپنے مداحوں کو ڈرانے میں ناکام رہی ہیں،ان کی خوف اور دہشت سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم پری باکس آفس پر کوئی بزنس نہ کرپائی۔

اب تک اس فلم نے دنیا بھر میں صرف 15اعشاریہ 34روپے ہی کمائے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم پری میں بھوت کا روپ دھار کر مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں پرم براتا چتر جی، رجت کپور اور ریتابھری چکرا بورتی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم 2مارچ سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جاچکی ہے۔