عدالت نے میرا کے وکیل پرجرمانہ عائد کردیا

March 05, 2018

لاہور کی فیملی عدالت نے ادکارہ میرا کے وکیل کو بحث نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ عدالت نے متعدد بار عتیق الرحمان کی شہادت پر میرا کے وکیل کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کیس کی سماعت کی۔مسلسل عدالتی حکم عدولی پر عدالت نے میرا کے وکیل کو بحث نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بحث مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ادکارہ میرا نے تکذیب نکاح کو جولائی 2009 میں چلنج کیا تھا۔