بالی ووڈ فلم دل جنگلی کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا

March 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

تاپسی پنو کی نئی بالی ووڈ رومانٹک کامیڈی فلم دل جنگلی کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا،فلم 9مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائی گی۔

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ اُنکی نئی فلم جلد سینماگھروں کی زینت بنے گی ،جی ہاں، تاپسی پنو کی نئی بالی ووڈ رومانٹک کامیڈی فلم دل جنگلی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

عالیہ سین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل جنگلی میں بالی ووڈکی نوجوان اداکارہ تاپسی پنو مرکزی کردار میں نظر آئے گیجبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ثاقب سلیم، ابھیلاش تھپلیال، نیدھی سنگھ، سرستی سریواستواور جیکی بھگنانی شامل ہیں۔

واضح رہے تاپسی پنو کی یہ رومانٹک کامیڈی فلم 'دل جنگلی نئی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ اب 9مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائی گی۔