کنگ خان کی 'ڈان تھری 'کے ساتھ واپسی

March 08, 2018

فلم زیرو 'کی عکسبندی کے بعد ڈان تھری کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں،ہیروئن کون ہوگی یہ کشمکش جاری ہے۔

فلم ڈان ٹو جیسی سپرہٹ فلم کو تیار کرنے کے تین سال بعد ڈائریکٹر فرحان اختر ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ اس سیریز کی تیسری کڑی کے ساتھ لوٹ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم زیرو کی عکسبندی کے بعد شاہ رخ خان نئی فلم ڈان تھری کی تیاریاں شروع کرنے والے ہیں جس کی تصدیق معروف ہدایت کار رتیش سدھوانی اور فرحان اختر بھی کرچکے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس فلم پر کچھ عرصے سے کام جاری ہے اور یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فرحان اختر اور ان کی ٹیم نے اسکرپٹ کے پچاس فیصد حصے پر کام مکمل کرلیا ہے۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان نے 2013 میں چنائی ایکسپریس کی ریلیز کے بعد فرحان اختر اور رتیش سے کئی بار ملاقاتیں بھی کیں،شاہ رخ اور فرحان اختر نے ڈان کی تیسری فلم کے لیے تفصیلات کو طے کرلیا ہے تاہم اب تک اس فلم کی مرکزی ہیروئین کے لیے کوئی نام طے نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہے کہ ڈان اور ڈان ٹو میں ہیروئین کا کردار پریانکا چوپڑا نے ادا کیا تھا۔