طاہر مشہدی کا ایم کیو ایم پاکستان سے لا تعلقی کا اعلان

March 10, 2018

سینیٹر طاہرمشہدی نے ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں سے لا تعلقی کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی کےحالیہ طرز عمل سےپارٹی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

طاہرمشہدی نے کہا کہ یہ نا لائق قیادت ہے جس کا کوئی ویژن نہیں، ایم کیو ایم پاکستان کی آپس کی لڑائیوں نے پارٹی کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال اگر ایسی ہی رہی تو ایم کیو ایم پاکستان آئندہ الیکشن بھی ہار جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کا نام سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آنے پر پارٹی میں اختلافات نے سر اٹھایا جو بحران کی صورت میں تبدیل ہوگیا اور ایم کیو ایم پاکستان دو دھڑوں یعنی پی آئی بی گروپ اور بہادرآباد گروپ میں تبدیل ہوگئی۔