امریکا،پہاڑوں کے درمیان رسی کے پلیٹ فارم پر شاندار کرتب

March 10, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایڈونچر کے شوقین افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں اور کرتب دکھانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے خطروں کے کھلاڑیوں کو ہی دیکھ لیں جو بلندوبالا پہاڑ پر بنے پلیٹ فارم پر شاندار اسٹنٹ پیش کر رہے ہیں۔

ایڈونچر کے شوقین منچلوں نے کرتب بازی کیلئے امریکی ریاست یوٹا کے پہاڑ پر 4سو فٹ بلندی پر اسپائیڈر ویب پلیٹ فارم بنایا۔

اسٹنٹ کرنے والوں نے اسپائیڈر ویب پلیٹ فارم کی رسی پر نہ صرف چلنے کا مظاہرہ کیا بلکہ بلکہ نیٹ کے پلیٹ فارم سے بیس جمپنگ کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا اور اپنے ایڈونچر سے خوب انجوائے کیا۔