گورکھ پور کی ووٹرسلپ میں کوہلی کا نام اور تصویر شائع

March 11, 2018

بھارتی ریاستی انتخابات میں ووٹرلسٹ میں گھپلا، نئی دلی سے تعلق رکھنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا نام اور تصویر گورکھ پور کی ووٹرسلپ پر شائع ہوگئی،حکام نے تحقیقات شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں گورکھپور میں الیکشن جاری تھی کہ اس دوران پولنگ آفیسر نے کرکٹر ویرات کوہلی کا نام اور اُن کی تصویر 822 نمبر کی ایک ووٹر سلپ پر دیکھی تو حیران رہ گیا اور سلپ کاؤنسلر کے حوالے کردی ۔

غلطی کی نشاندہی کے بعد ووٹر لسٹ میں اس گھپلے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ واضح رہے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا تعلق نئی دہلی سے ہے۔