فلوریڈا کشتی میں بنا ’ گھر ‘نیلامی کے لیے پیش

March 13, 2018

غیر معمولی خصوصیات کا حامل گھر لینا کسے پسند نہیں ہوتا جہاں اردگرد کے حسین مناظر رہائشیوں کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتے رہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اگر آپ بھی کسی ایسے ہی گھر کی تلاش میں ہیں تو یہ گھر آپ ہی کا منتظر ہے،جی ہاں امریکی ریاست فلوریڈ ا میں پانی پر تیرتا گھر فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

دریائے مناتے(Manatee) کے بیچوں بیچ واقع اس گھر میں دو بیڈ روم ،دو باتھ روم اور ایک کچن سمیت تمام بنیادی سہولتیں میسر ہیں 30فٹ لمبا اور 60فٹ چوڑا یہ گھر ایک کشتی پر بنایا گیا ہے جس کی قیمت 4لاکھ 25ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے یعنی اگر آپ اس گھر کو خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں تو آپ کو تقریباً5کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔