"فنینٹاسٹک بیسٹس 2؛دی کریمزآف گرینڈین والڈ کا ٹیزر جاری

March 13, 2018

نئی ہالی وڈ فینٹسی ڈرامہ فلم"فینٹاسٹک بیسٹس "کے سیکوئل "فنینٹاسٹک بیسٹس 2؛دی کریمزآف گرینڈین والڈ کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکارڈیوس یئٹس کی اس فلم کا اسکرین پلے برطانوی رائٹر جے کے رولنگ نے دیا ہے جسے جے کے رولنگ پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس بھی کر رہے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جادوئی کمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین ، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن اور رون پارلمن اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے جبکہ معروف ہالی وڈ اداکار،جانی ڈیپ وِلن کے کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

فلم رواں سال16نومبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔