امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن عہدے سے فارغ

March 13, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو تبدیل کرنے پر کچھ عرصے سے غور کر رہے تھے جسے آج انہوں نے حتمی شکل دیتے ہو ئے ٹلرسن کو فارغ کردیا۔


ریکس ٹلرسن کے بعد اب یہ عہدہ موجودہ سی آئی اے چیف مائیک پومپیوکو سونپا گیا ہے۔

مائیک پومپیو کے وزیر خارجہ بننے سے خالی ہونے والی سی آئی اے چیف کے عہدے پر گینامیسپل کو تعینات کیا گیا ہے، جو ادارے کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں گینا میسپل کی تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ریکس ٹلرسن ڈونلڈٹرمپ انتظامیہ کے سنیئر ترین رکن تھے،ان کی برطرفی کو امریکی صدر کی خارجہ پالیسی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ سے بھی تعبیر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ریکس ٹلرسن اور صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان خارجہ امور پر تنازعات منظر عام پر آتے رہے ہیں،اور اس بحث میں ریکس ٹلرسن نے ایک نجی گفتگو میں صدرٹرمپ کو احمق بھی قرار دیا تھا۔