رنویر کی سبز اسکرٹ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

March 13, 2018

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی سبز رنگ کی اسکرٹ پہنے بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے سبزرنگ کا لیڈیز اسکرٹ اور سفید ٹی شرٹ زیب تن کرکے سب کو حیران کردیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسکرٹ پہننے کی وجہ رنویر سنگھ نے سماجی رابطوں کی سائٹ کے ذریعے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بتائی۔انہوں نے کہا کہ میںنے سبز رنگ کی اسکرٹ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پہنا تھا۔

انہیں یہ مشورہ ان کی فلم کی ہدایتکارہ زویا اختر نے دیاتھا کہ عالمی یوم خواتین پر نئی فلم کے سیٹ پر موجود تمام مرد و خواتین اسکرٹ پہن کر آئیں۔

رنویر سنگھ ان دنوں زویا اختر کی فلم ” گلی بوائے“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔