اب صرف پینٹ نہ کریں دیوار، بلکہ بنائیں حیرت انگیز نقش و نگار

March 14, 2018

فاروق احمد انصاری

کسی زمانے میںمہندی ڈیزائن کے بٹر پیپر ملتے تھے ۔ پیپر ہاتھ پر رکھا ، مہندی لگائی اور ڈیزائن تیار ہو جاتا تھا۔ اکثر انتخابات کے دنوںمیں دیواروں پر امیدواروں کی طرف سے اعلانات یا انتخابی مہم کے نعروں کی خطاطی نہیںکی جاتی تھی بلکہ پینٹر ایک شیٹ دیوار پر رکھتا تھا۔ پینٹ اپلائی کرتا تھا، اور دیوار پر تحریر ابھر آتی تھی ۔ چونکہ ہم مختلف آئیڈیاز کو دیگر اصناف میں بھی استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ چیز گھریلو دیواروںکی آرائش میں بھی استعما ل ہونے لگی ہے ،اور اس قسم کی نت نئی ایجادات اور آسانیوں سے گھر کی رینوویشن نہ صرف آسان ہوگئی ہے بلکہ اس میںتخلیقی عناصر کو استعمال کرتے ہوئے ایسے ایسے جلوے آپ بکھیر سکتے ہیں کہ جو دیکھے ، دیکھتا رہ جائے ۔

اپنے اپارٹمنٹ یا گھر کو سجانے کے لئے بہت سے طریقے موجود ہیں، جن میں سے ایک نقشہ ساز تختی یا کاغذی سانچے یعنی ا سٹینسل( (stencils کا استعمال بھی ہے جس کی ایپلیکیشن آسان اور انفرادیت دینے میںلاجواب ہے ۔ مناسب طریقے سے منتخب کردہ سٹینسل پیٹرن ڈیزائن گھر میں خوشگوار اور آرام دہ ماحول پیدا کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ اگر آپ گھر یا اپنے کمرے کی دیوراوں کے پیٹرن یا رنگوںکی یکسانیت سے اکتا چکے ہیں تو ایک دیوار پر پرکشش اور دلکش ڈیزائن بنا سکتے ہیں جن کو اسٹینسل سے جدت ملتی ہے اور ان کے ڈیزائن بھی آپ کی تخیل پر انحصار کرتے ہیں۔

آپ کو مختلف ڈیزائنوں والے اسٹینسل مل جائیں گے ۔ آپ اپنی ترجیحات کے مطابق کوئی بھی ڈیزائن منتخب کرسکتے ہیں تاہم اس کے بعد کیا کرناہے ، اس کیلئے ہم کچھ تجاویز آپ کو ضرور دیں گے۔

اسٹینسل کے لئے جگہ

وال پیپر کمرے کے کسی بھی حصے میں رکھا جا سکتا ہے ۔ اس پر کوئی انفرادی تجویز نہیں دی جاسکتی تاہم اس کی اہمیت یہ ہے کہ ڈیزائن اور ڈرائنگ کی مطابقت سے آپ روشنی کے سوئچ اور ساکٹ کےارد گرد یا ایک کمرے کو سجانے کے لئے شروع کر سکتے ہیں، اکثر، آئینے کے ارد گرد زیورات، شیلف کے قریب یا میز کے اوپر بھی لگاسکتے ہیں۔

خود اسٹینسل بنائیں

اگرآپ کے پاس مختلف ڈیزائن والے اسٹینسل دستیاب نہیںتو آپخود بھی کسی گتے یا وال پییپر پر کوئی بھی ڈیزائن بنا سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میںیو ٹیوب کی مدد لی جاسکتی ہے ۔

پیٹرن پینٹنگ کیلئے تیاری

ایک اسٹینسل کے ساتھ کام کرنے کے لئے یہ ایک ایسی سطح تیار کرنا ضروری ہے جہاں ڈرائنگ کو لاگو کیا جائے گا۔ دھول اور گندگی کو دور کرنے کے لئے پہلےا سے دھوکر صاف اور خشک کرلیا جائے۔اس کے بعد آپ کو دیوار پر نشان لگاناہوگا۔ اور اسٹینسل پیٹرن کے چاروںطرف پینسل سے آئوٹ لائن بنانی ہوگی تاکہ پیٹرن کھسک جائے تو واپس اسی جگہ پر لگا دیا جائے ۔ بہت سے اسٹینسل بار بار استعمال ہو سکتے ہیں، بہت سے صرف ایک بار ۔۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کونسے مٹیریل کا انتخاب کرتے ہیں۔

ایروزول گلو

دیواروں کی آرائشی پینٹنگ کی سطح پر ایک ا سٹینسل کی ابتدائی فکسنگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس مقصد کے لئے خاص طور پر ڈیزائن کردہ ایروزول گلو کا استعمال کرنا بہتر ہے۔یہ چپکنے والا مرکب سطح پر نشان نہیں چھوڑتا۔اس کے علاوہ، جب اس کا استعمال کرتے ہوئے یہ خوف دامن گیر نہیں رہتا کہ کہ اس کے ساتھ اسٹینسل کو ہٹا دیں تو، وال پیپر خراب جائے گا یا پینٹ اکھڑ جائے گا۔ ا سٹینسل کی سطح پر اس طرح کے گلو کو ایک ہی طرف لگایا جائے ۔ اس کے بعد فوراََ ہی دیوار پر چند سیکنڈ تک دبائے رکھیں۔ اور پیچھے ہٹ کر دیکھیںکہ اچھی طرح چپک گیا ہے یا نہیں۔

رنگنے کا عمل

اسٹینسل کی درستگی اور وقت کی بہت اہمیت ہے۔ پینل کرنے کے لئے ایکریئل کی بنیاد پر پینٹ کو لاگو کرنا ضروری ہے، کیونکہ یہ مختلف اقسام کی سطحوں کے ساتھ تیز رفتار خشک کرنے والی اور مطابقت کی خصوصیات میں شامل ہے۔ ایک رولر، برش یا نرم سپنج کے ساتھ آسانی سے پینٹ کریں۔ ایک بات نوٹ کرلیںکہ ایک پیٹرن کو پینٹ کرتے وقت کم سے کم پینٹ اپلائی کریںکہ کہیںوہ بہنے لگےاور پیٹرن خراب ہو جائے۔

اگر پینٹنگ ایک برش کے ساتھ کیا جاتا ہے، تو اسے دیوار کے مطابق 15ڈگری کی پوزیشن میں رکھا جانا چاہئے۔ پینٹ نقش و نگار والی خالی جگہوں پر اپلائی کیا جانا چاہئے، تاکہ پینٹ اسٹینسل پر گرے نہیں۔ اگر اسفنج کے ساتھ رنگ کیا جاتا ہےتو زیادہ پینٹ نکالنا پڑے گا، اگر آپ ایک رولر کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو پھر کام کے دوران یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ پینٹ فلیٹ ہو اور اسٹینسل کے کناروں کے ساتھ جمع نہ ہو۔

اگر پینٹ ایک ایئرووزل کے ساتھ اپلائی کیا جاتا ہے تو اسے دیوار سے 30 سینٹی میٹر دور رکھنا چاہئے ، اس وقت، دیوار کے منسلک حصوں کو فلم یا کاغذ سے پہلے سے ڈھانپنے کی ضرورت ہوگی، تاکہ ا سپرے پینٹ دیوار کے باقی حصوں کوخراب نہ کردے۔ آپ کے تخیل کو جِلا بخشنے کیلئے ہم کچھ پیٹرن دے رہے ہیںجس سے آپ اپنی دیواروںکو دلکش اور دیدہ زیب بنا سکتے ہیں۔