نئی آوازیں...

March 14, 2018

رینا آکاش

جلد یادیر سے جُدا ہوگا

بات یہ ہے تُو بے وفا ہوگا

ہم سے خائف ہیں لوگ کچھ، یونہی

یعنی چاہت کا یہ صِلہ ہو گا

رُوٹھ جائیں تو منالے آکے

ایسا ہوگا تو معجزہ وگا

چاندنی رات کا مُسافر ہوں

دن اُگے گا تو بیٹھنا ہوگا

جاتے لمحوں کا غم کریں کیونکہ

زندگی ہے تو کچھ نیا ہوگا