رائے ونڈ میں دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

March 15, 2018

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق خود کش حملہ آور تبلیغی اجتماع میں داخل ہونا چاہتا تھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور رائیونڈ اجتماع میں داخل ہونا چاہتا تھا۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکےجانے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے اور 25 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔