خوشحال ترین ممالک، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

March 15, 2018

سالانہ خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی عوام ، بھارتیوں کے مقابلے میں زیادہ خوشحال ہےجبکہ بھارت کا نمبر اس فہرست میں پہلے کے مقابلے میں 11 درجہ اور گر گیا ہے۔


نیلم ویلی، پاکستان

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جانب سے سال 2018 میں دنیا کے خوشحال ترین ملکوں کی فہرست جاری کی گئی جس میں ملک بھر سے 156 ممالک کے نام شامل کیے گئے۔

بھارت

حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں بھارت پہلے کے مقابلے میں 11 درجہ مزید نیچےگرتے ہوئے 133 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


رپورٹ کے مطابق اگر صرف سارک ممالک کی بات کی جائے تو اس میں ’پاکستان ‘ 75 نمبرکے ساتھ سر فہرست ہے۔ باقی ممالک میں بھوٹان97، نیپال 101، بنگلادیش 115 اور سری لنکا 116 نمبر پر ہیں جبکہ مالدیپ کا نام اس فہرست میں شامل نہیں۔

دنیا کا سب سے خوشحال ملک۔۔!!

دنیا کے خوشحال ترین ملک کا تاج ’فن لینڈ ‘ کے سر جاتا ہے ۔تمام ملکوں کی معیشت،عوام کی صحت اور پولنگ کو مدد نظر رکھتے ہوئے نتائج کو مرتب کیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پچھلے سال کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ 5 ویں نمبر پر تھا جبکہ پہلی پوزیشن ناروے کے نام تھی۔

سارک ممالک میں ’پاکستان ‘ 75 نمبرکے ساتھ سر فہرست ہے

’ٹاپ ٹین‘۔۔ خوشحال ممالک

سال 2018 کے دس خوشحال ترین ممالک میں فن لینڈ، ناروے، ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، کینیڈا، نیوزی لینڈ، سوڈان اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

فن لینڈ

ریسرچ کے مطابق امریکا میں لوگوں کو موٹاپے، تشدد اور ذہنی دبائو کا سامنا ہے جس کے سبب امریکا اس فہرست میں 18 ویں نمبر پر چلا گیا ہے جو پچھلے سال تک 14ویں نمبر پر تھا۔

امریکا

اس کے علاوہ برطانیہ 19 ویں جبکہ متحدہ عرب امارات20ویں نمبر پر ہے۔

دنیا کے بدحال ممالک۔۔؟

دوسری جانب دنیا کے بد حال ممالک میں یمن، تنزانیہ جنوبی سوڈان اور دیگر شامل ہیں جہاں کے لوگ شام میں رہنے والوں سے بھی بدتر زندگی گزار رہے ہیں۔