پریا پرکاش کے اپنا فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

March 15, 2018

سو شل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔۔۔گھبرایئے نہیں یہ پابندی کسی اور نے نہیں خود ان کے ’پتاشری‘ یعنی والد نے لگائی ہے ۔

یہ پریا پرکاش ملیالم فلم انڈسٹری کی وہی اداکارہ ہیں جن کے ایک ویڈیوکلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیاتھا اوروہ کئی روز تک سماجی سائٹس پراور نوجوانوں کے ذہنوں میں اب تک چھائی ہوئی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پریا کی اس ویڈیو کے بعد ان کے فیس بک کے مالک مارک زکربرگ سے بھی زیادہ فالوورز ہوگئے تھے ۔ ان کی اسی شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سی ایڈورٹائزنگ کمپنیاں اپنی مصنوعات کو انسٹاگرام پر پروموٹ کرنے کے لئے پریا پرکاش کا سہارا لے رہی ہیں اور پریا اپنی ایک پروموشنل اشتہار کی پوسٹ کے 8 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں لیکن ان سب کے باوجودپریا پرکاش کے والد نے ان کے گھر پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

پریا پرکاش کے والدپرکاش کا کہنا ہے کہ’’پریا کو آج بھی خود کا فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہےاور پریا کو جو موبائل دیا گیا ہے اس میں ”سم“ نہیں ہے اور وہ اپنے لیے آنے والے تمام فون اپنی والدہ کے فون پر ریسیو کررہی ہیں اور ان ہی کے موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہیں اور میرا یہ فیصلہ اس کی حفاظت کے لیے ہی میں نے کیا ہے‘‘

پریا کے والد نے مزید کہا کہ ’جب میری بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس وقت میرے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے مجھے یہ ویڈیو بھیجی تو میں نے پوچھا کیا تم جانتے ہو یہ لڑکی کون ہے اس نے کہا نہیں مجھے نہیں معلوم، اس وقت میں نے کہا یہ لڑکی میری بیٹی ہےاور وہ کچھ دیر کے لیے خاموش ہو گیا‘‘

کچھ بھی ہو پریا پرکاش اتنی جلدی انٹرنیٹ سینسیشن بننے والی پہلی اداکارہ ہیں۔