شارجہ میں زلمی کا کنگز کو جیت کے لیے 182رنز کا ہدف

March 15, 2018

پی ایس ایل 3 کا 27واں میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان شارجہ میں جاری، میچ میں پشاور نے کراچی کو جیت کے لیے 182رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

زلمی کی اننگز میں ٹاپ اسکورر کامران اکمل رہے، انہوںنےبرق رفتاری سے 51گیندوں پر 6 چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 75رنز اسکور کیے ،جبکہ اننگز کے آخر اوورز میں سعد نسیم 35اور کپتان ڈیرن سیمی نے36رنز کے ساتھ بڑی تیزی سےاسکور میں اضافہ کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ادھر کنگز کے بولرز کی جانب سے عثمان خان سب سے کامیاب بولررہے انہوں نے 4 اوورز میں 11رنز کے عوض3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آفریدی ، عامر اور بوپارا کے حصے میں ایک ، ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل میچ میں پشاور زلمی نےٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، زلمی کی جانب آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین محمد حفیظ تھے، انہیں صفر پر عثمان خان نے بولڈ کیا جبکہ ٹیم کے دیگر نمایں بیٹسمین میں ڈوین اسمتھ 15، رکی ویسلز 11اور لیام ڈوسن 2رنز بنا سکے ۔

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے لیے آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ ان کے 8میچوں میں 3جیت کے ساتھ 6 پوائنٹس ہیں جبکہ کراچی کنگز کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مستحکم ہے، انہوں نے 8میچوں میں سے 4میں کامیابی حاصل کی اور ان کے 8پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب آج کے میچ میں پشاور زلمی محمد حفیظ، کامران اکمل، ڈیوائن اسمتھ، رکی ویسل، سعد نسیم، لیام ڈاؤسن، کپتان ڈیرن سیمی، عمید آصف، حسن علی، وہاب ریاض اور سمین گل پر مشتمل ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ادھر آج کے میچ کے لیے عماد وسیم کے ان فٹہونے کے باعث کراچی کنگز کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ انہیں جو ڈینلی، بابراعظم، کولن انگرام، روی بوپارا، محمد رضوان، شاہد آفریدی، اسامہ میر، محمد عامر، محمد عرفان جونیئر اور عثمان خان شنواری کی خدمات حاصل ہیں۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹکا دوسر ا میچ رات 9 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔