شامی فوج کامشرقی غوطہ کے ستر فیصد حصے پر قبضہ،ہزاروں افراد کا انخلا

March 15, 2018

شامی فوج نے باغیوں کےزیرقبضہ علاقےمشرقی غوطہ کے ستر فیصد سے زائد حصے پر قبضہ کرلیا، جنگ زدہ علاقے سے بارہ ہزار سے زائد افراد کا انخلا ہوا ہے، شام کی صورتحال پر علاقائی طاقتوں روس، ایران اور ترکی کا سہ فریقی اجلاس چار اپریل کو استنبول میں ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق شامی فوج نےمشرقی غوطہ سمیت علاقے کا ستر فیصد کنٹرول سنبھال لیا ہے،جنگ کی صورتحال کو دیکھنے والے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق اب تک غوطہ کے علاقے سے12 ہزارسےزائد شہری جنگ کی تباہ کاری سے بچنے کے لیے فرارہوچکے ہیں۔

جبکہ اطلاعات یہ ہیں کہخواتین اوربچوں سمیت ہزاروں افراد غوطہ کےجنوبی حصےسےحکومتی کنٹرول والےعلاقےمیں داخل ہوگئے ہیں۔ مانیٹرنگ گروپ کے مطابق شامی فوج کےمشرقی غوطہ میں آپریشن کےبعدسے پہلی بار شہریوں کی اتنی بڑی تعداد نےنقل مکانی کی ہے۔