بلوچستان : دوسری جیپ ریلی کا انعقاد 18 مارچ سے ہوگا

March 16, 2018

بلوچستان کے ضلع بولان میں دوسری جیپ ریلی کا انعقاد18سے 21مارچ تک ہوگا،جیپ ریلی میں ملک بھر سے سینکڑوں موٹر سپورٹنگ ٹیمیں اور کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق پاک آرمی اور فرنٹئیر کو ر کے زیر اہتمام سیکنڈ بولان جیپ ریلی کا انعقاد18سے 21مارچ کو بولان کے علاقے بی بی نانی میں ہوگا۔

جیپ ریلی کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن 18مارچ تک جاری رہے گی ،بولان جیپ ریلی پاک آرمی ، فرنٹئیر کور بلوچستان،بولان جیپ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیاجارہاہے۔