ٹرمپ کی بہو کا طلاق کے لیےعدالت سے رجوع

March 16, 2018

صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق علیحدگی کی یہ درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی گئی ہے ۔

درخواست کے مطابق ان کے شوہر چالیس سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے ۔

ٹرمپ جونیئر اور ونسیا کے پانچ بچے ہیں ۔

واضح رہےصدر ٹرمپ بھی دو بار علیحدگی لے چکے ہیں اور اس وقت میلانیا ٹرمپ ان کی تیسری بیوی ہیں ۔