شام:باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ سے ہزاروں شہری نکلنے میں کامیاب

March 16, 2018

شامی صدر بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ سے ہزاروں شہری نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقی غوطہ سے ہزاروں شہری حکومتی دستوں کے زیر کنٹرول علاقے میں داخل ہوگئے۔ شامی حکومت اس محصور علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے لیے بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہری شہر پیدل، کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہو رہے ہیں۔

شامی فورسز نے گزشتہ رات عام شہریوں کے نکلنے کے لیے ایک راستہ کھولا تھا۔