شہر میں مہنگا دودھ فروخت کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

March 16, 2018

دو دن شہریوں کو اذیت میں مبتلا رکھنے کے بعد کمشنر کراچی جاگ گئے،شہر میں مہنگا دودھ فروخت کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیے گئے۔

دودھ سرکاری نرخ 85 روپے پر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم جبکہ ہول سیلرز کے خلاف بھی مہنگا دودھ سپلائی کرنے پر کریک ڈاؤن کی ہدایت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ شہر میں تین دن سے دودھ 95 سے 100 روپے کلو فروخت ہورہا ہے،کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ دودھ سرکاری نرخ 85 روپے پر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

دوسری جانب شہریوں نے تین دن مہنگے دودھ کے بائیکاٹ کے لیے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔