شارجہ: لاہور کا پشاور کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف

March 16, 2018

شارجہ میں جاری لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ میں قلندرز نے زلمی کو جیت کے لیے 173رنز کا ہدف دیا ۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں 4 وکٹوں پر 172رنز کا ہدف ترتیب دیا ، جبکہ ٹیم کی جانب سے اینٹون ڈیوسچ 70رنز کے ساتھ اننگز کے ٹاپ اسکورر رہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایٹون ڈیوسچنے70رنز 42گیندوں پر 7 چھکوںاور 2 چوکوں کی مدد سے اسکور کیے، انہیں حسن علی آئوٹ کیا جبکہ ان کیچ محمد حفیظ نے پکڑا،وہ آئوٹ ہونے والے قلندرز کے چوتھے بیٹسمین تھے تاہم اس وقت ٹیم کا اسکور 119رنز تھا۔

قلندرز کی جانب سےدیگر نمایاں اسکورنگ کرنے والے بیٹسمین میں آغا سلمان جو 28رنز بنا کر وہاب ریاضکا شکار بنے جبکہ ان کا کیچ لیام ڈوسن نے تھاماتاہم وکٹ کیپر گلریز صدف 26 اور سہیل اختر 30رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور قلندرز کو ایک اچھا مجموعہ ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

قلندرز کے دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کے آخری اوورز میں اسکور میں ےتیزی سے اضافہ کیا اور گرائونڈکے چاروں اطراف خوبصورت اسٹروکس کھیلے۔

اس سے قبل قلندرز کے آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین فخر زمان تھے، جو6کے اسکور پر حسن علی کے ہاتھوںکلین بولڈ ہوئےتھے ،جس کے بعد میں کپتان برینڈن مکولم بھی آتے ہی 7رن بنا کر سمین گل کا شکار بن گئے۔