سنجے دت اور ارجن کپورفلم پانی پت میں اہم کردار ادا کریں گے

March 17, 2018

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار سنجے دت فلم ’’پانی پت‘‘ میں افغان بادشاہ احمد شاہ درانی اور ارجن کپور مراٹھا لیڈر سداشیورائو بھائو کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز آشوتوش گواریکر کی نئی وار فلم کی کہانی تیسری پانی پت کی لڑائی کا سبب بننے والے واقعات پر مبنی ہے، جس میں اداکار سنجے دت افغان بادشاہ احمد شاہ درانی اور ارجن کپور مراٹھا لیڈر سداشیورائو بھائو کا کردار ادا کریں گے، جس میں ان کے ساتھ کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں،اداکار سنجے دت اور ارجن کپور فلم کی عکسبندی جلد شروع کریں گے۔