شارجہ اسٹیڈیم میں نئے میڈیا سینٹر کا افتتاح

March 17, 2018

شارجہ(نمائندہ خصوصی)شارجہ میں جمعے کی شب شارجہ اسٹیڈیم کے نئے میڈیا سینٹر کا افتتاح کیا گیا ۔شارجہ کرکٹ کے روح رواں ولید بخاتر،آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس دبئی کرکٹ کونسل کے رضا عباس اور شارجہ اسٹیڈیم کے انچارج مظہر خان اور علی انور سمیت کرکٹرز صحافیوں اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شارجہ پریس باکس کی حالت زار کی خبروں کی اشاعت کے بعد میڈیا سینٹر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔