تعلیم کے ساتھ ساتھ... پارٹ ٹائم جاب بھی

March 18, 2018

جدید دور کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق تصور کی جانےلگی ہےکیونکہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں معاشرتی اقتدار میں روز بروز تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، وہیں معیار بھی افق کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

جس تیزی سے عوام میں خواندگی کے شعور میں اضافہ ہورہا ہے اسی تیزی یہ حقیقت بھی تسلیم کئے جانے کی حیثیت رکھتی ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں بھی بڑھتا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جس کے لئے لازم ہے کہ کسی بھی فیلڈ کے طلباءکو ڈگری ،ڈپلومہ یاسرٹیفیکیشن پر انحصار کرنے کے بجائے کسی نہ کسی قسم کی فنی تربیت بھی حاصل کرنی چاہئے۔

کیونکہ تعلیم اور فنی تربیت ایک ایسا مربوط نظام ہے جس کے ذریعے کوئی فرد معاشرے میں باعزت روزگار کما کر بہترین زندگی گزارنے کے قابل ہوجاتا ہے۔

تعلیم انسان کو اگر شعور اور معاشرتی ادب سکھا کر معاشرے میں رہنے کے قابل بناتی ہےتو فنی تربیت انسان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اسے باعزت روزگار کمانے کے قابل بناتی ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خوشحال زندگی بسر کر سکے۔ فنی تربیت کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کا حصول بھی آسان ہوسکتا ہے۔

اگر برطانیہ اور دوسرے یورپی ممالک کی مثال لی جائے تووہاں بھی زیادہ تر افراد تعلیم کے ساتھ ساتھ سیکنڈ آپشن کے طور پر کوئی نہ کوئی ہنر ضرور سیکھتے ہیں تاکہ ان کے پاس ڈگری کے ساتھ ایک ہنر بھی ہو جو ضرورت میں کام آسکے۔۔

تعلیم حاصل کرنے کے دوران میں ہمیں بہت سا فارغ وقت میسر ہوتا ہے جس میں کوئی بھی فنی مہارت والا نام سیکھ سکتے ہیں ان مختصر مدت کے کورسز یا فنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ پارٹ ٹائم جاب کے طور پربآسانی اپنا سکتے ہیں۔

اسی طرح بہت سے ایسے طریقے جنھیں پارٹ ٹائم جا ب کے طور پر اپنا کر آپ ایک طرف وسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں تو دوسری طرف ملک کی افرادی قوت میں میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں ۔۔

ڈرائیونگ سیکھیں ،پیسے کمائیں

اگر آپ ڈرائیونگ میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ کے اوبر ،کریم ،یو رائڈ،بائیکیا جیسی آمدنی میں اضافہ کرنے والی ایپس سے فائدہ اٹھانا قدرے آسان ہوگا اگر آپ ڈرائیونگ کرسکتے ہیں تو آپ کے لیے اوبر یا کریم چلانا بھی مشکل نہیں ہوگا۔ اپنے اضافی وقت میں آپ اس کے ذریعے کافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں خاص طور پر چھٹیوں کے دنوں میں تو بہت کما سکتے ہیں۔

یہ رائیڈ شیئرنگ ادارے ہیں جو مخصوص شرائط پر پورا اترنے والے ڈرائیوروں کو کام دیتے ہیں۔ آپ اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے سواریاں حاصل کرتے ہیں اور انہیں منزل پر پہنچا کر خاصی رقم بنا سکتے ہیں۔پاکستان میںکریم ٹیکسی سروس نے خواتین ٹیکسی ڈرائیورز کو متعارف کروادیا ہے جس کے باعث لڑکیاں بھی دوران تعلیم یہ کام سر انجام دے سکتی ہیں۔

بذریعہ انٹرنیٹ اپنی تخلیقات سے پیسے کمائیں

ای پبلشنگ سے مراد ایسا مواد شائع کرنا ہے جو برقی (سافٹ فارم) یعنی ڈیجیٹل انداز میں ہو۔ برقی مواد (ای کونٹینٹ) جو روایتی انداز میں کاغذیا دیگر میڈیم کے بجائے ڈیجیٹل انداز میں پیش کیا جاتا ہے جس کے کئی فوائد ہیں دوسری جانب اس پر لاگت کم آتی ہے خواہ آڈیو، ویڈیو، گرافکس، وغیرہ کسی بھی صورت میں ہو۔ دنیا بھر میں ای پبلشنگ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ اس کی وسعت ہے اور اس میں بشمول قاری، مصنف، ناشر، سب کا فائدہ ہے۔

ٹیوشن پڑھائیں چاہے گھر پر یا پھر آن لائن

دور جدید میںٹیوشن سینٹر کا قیام ایک منافع بخش کاروبار ہے اور اگر آپ کا شمار ان طالب علموں میں ہوتا ہے جو اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں تو دوران تعلیم بھی آپ کی آمدنی کاذریعہ بن سکتاہے آپ اپنے سے جونئیرطالب علموں کوپڑھاکر آإدنی کا ذریعہ بڑھاسکتے ہیں ۔

دور جدید میں ہوم ٹیوشن کامتبادل آن لائن ٹیوٹنگ کا بھی آغازکردیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ اسکائپ یا کسی دوسرے سافٹ ویئر کی مدد سے طلبہ کو آن لائن ٹیوشن پڑھا سکتے ہیں۔

ٹور گائیڈبنیں پیسے کمائیں

اگر آپ کے پاس کوئی فنی تعلیم نہیں لیکن اپنے شہر کی اچھی اور خاص معلومات موجود ہے ہے، گھومنے پھرنے کے مقامات کے بارے میں جانتے ہیں تو اس معلومات کے ذریعے بھی آُ دوران تعلیم پیسے کماسکتے ہیںآپ اس معلومات کو دوسروں تک پہنچانے کے ذریعے اور ان کے دورے کو یادگار بناکر آپ خاصی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔آپ خود کو ٹور گائیڈ کے طور پر آن لائن بھی متعارف کروا سکتے ہیں۔

آرٹ اورکرافٹ کا ہنر، آمدنی کا ذریعہ

اگر آپ دستکاری میں مہارت رکھتے ہیں آپ اپنی بنائی ہوئی سجاوٹی اشیاء کے ذریعے بھی پیسے کماسکتے ہیںمختلف ویب سائٹوں کے ذریعے آپان چیزوں یا دیگر خوبصورت سامان کو فروخت کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب کے ذریعے پیسے کمائیں

اگر آپ کے پاس کچھ فارغ وقت ہے تو اپنے فارغ وقت کو سوشل میڈیا پر مفت میں خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ آپ یوٹیوب پر کچھ مفید کام کریں جس سے نہ صرف آپ کو کچھ آمدنی حاصل ہوگی بلکہ ہماری انٹرنیٹ سوسائٹی کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ دنیا میں بہت سے لوگ یوٹیوب کو استعمال کر کے لاکھوں ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔ یہ لوگ منفرد تصورات پر مبنی ویڈیوز بناتے ہیں، اور اپنے یوٹیوب چینلز پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔

کوکنگ کریں پیسے کمائیں

سائنس کی ترقی نے لوگوں کی زندگی کو بے حد آسان کردیا ہے خواتین اور کوکنگ دو عام سی بات ہیں اگر آپ کوکنگ میں مہارت رکھتی ہیں تو دوران تعلیم اپنے بنائے ہوئے کھانوں کے ذریعے بھی پیسے کماسکتی ہیں ۔کھانوں کی آن لائن فروخت کا آغاز بھی بے حد آسان ہوگیا ہے۔

فوٹوگرافر یا فوٹو ایڈیٹر بن جائیں

کیا آپ اچھے فوٹوگرافر ہیں؟اگر آپ کا جواب ہاں ہیں تو اس صلاحیت کو ضائع نہ کریں آجکل جہاں شادی بیاہ کے موقع پر تصاویر بنوانے کا رحجان کافی زیادہ ہے، یہ کام آپ کو اچھی آمدنی دے سکتا ہے۔ دوسری جانب اگر آپ فوٹو ایڈیٹنگ کے سافٹ ویئر میں مہارت رکھتے ہیں اور کچھ پس منظر ڈیزائننگ کا بھی ہے تو آپ اپنے اضافی وقت میں فوٹوشاپ ماہر کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

بلا گر یا فری لانس کام کریں

اگر آپ کسی دوسرے کے لیے لکھنے کے بجائے خود یہ کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ بلاگ لکھ کر کما سکتے ہیں۔ گوگل سمیت مختلف ادارے اشتہارات کے لیے جگہ دیتے ہیں اور فی کلک آپ کو بہتر ادائیگی مل سکتی ہے۔اس کے علاوہ مختلف ملکی اور غیر ویب سائٹس کے لئے بھی ویب سائٹس فراہم کرکے بآسانی پیسے کماسکتے ہیں۔