شکاگو کا دریا سبزرنگ میں تبدیل کر دیا گیا

March 17, 2018

دنیا بھر میں سینٹ پیٹرکس ڈے آج 17مارچ کو منایا جارہا ہے جہاں ایک طرف منچلوں کا جوش وخروشعروج پر ہے وہیں اس دن کی مناسبت سے خصوصی پریڈز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ۔

اس موقع پرجہاں دریائے شکاگوکو ہرے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے وہیں پریڈ میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد بھی روائتی ملبوسات میں سڑکوں پر نکلتے ہیں جن میں ہرا رنگ نمایاں ہوتا ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لندن اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سینٹ پیٹرک تقریبات ہوتی ہیں جس میں پریڈ سمیت دنیا بھر کی عظیم الشان عمارتوں،مجسموں اور مقامات کو بھی ہرے رنگ میں نہلادیا جاتا ہے۔

لندن آئی،اٹلی کا پیسا ٹاوراور سڈنی کے اوپرا ہاؤس سمیت برازیل،آئرلینڈاور دیگر ممالک کے تاریخی مقامات ہر سال ہرے رنگ میں ڈوبے نظر آتے ہیں۔