وزیراعظم کی واشنگٹن میں امریکی نائب صدر سے ملاقات

March 17, 2018

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واشنگٹن میں امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی ملاقات مائیک پنس کی رہائش گاہ پر ہوئی جو 40منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مائیک پنس سے ملاقلات کے دوران وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کا ذکر بھی کیا ۔

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نجی دورے پر امریکا گئے ہوئے ہیں۔