خواتین کی عزت نہ کرنیوالے کے ترجمان فواد جیسے ہوتے ہیں، عابد شیر

March 17, 2018

وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ جس لیڈر کو خواتین کی عزت کرنی نہ آئے اس کے ترجمان بھی فواد چوہدری جیسے ہوتے ہیں۔

انہوں نے نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز سے متعلق ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری عمران خان سے پوچھیں کہ ان کے کتنے بچے اور کتنی بیویاں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا تعلق دراصل اس جماعت سے ہے جس کا سربراہ اپنی بیٹی کو قبول کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ فواد چوہدری جیسی گھٹیا سوچ رکھتے ہیں ویسی ہی ترجمانی کرتے ہیں، دوسروں کی بیٹیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، مگر فواد چوہدری میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری جیسی گھٹیا سوچ رکھتے ہیں ویسے ہی ترجمانی کرتے ہیں، دوسروں کی بیٹیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شرم آ نی چاہیے۔

وزیر مملکت عابد شیرعلی نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔