امریکی صدر ٹرمپ کے وکیل کا فحش اداکارہ پر 2کروڑ ڈالرز ہرجانےکا دعویٰ

March 18, 2018

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز غیر افشائے راز معاہدے کی خلاف ورزی کیلئے کم از کم 2کروڑ امریکی ڈالر کے ہرجانے کی قانونی مجاز ہیں۔جمعے کو عدالت میں اس معاملے میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے اور اس میں یہ کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کی رو سے اداکارہ صدر ٹرمپ سے اپنے تعلقات پر بات نہیں کر سکتی ہیں،یہ عرضی صدر ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کی ایسنشیئل کنسلٹینٹس کمپنی کی جانب سے داخل کی گئی ہے جس نے رازداری برتنے کیلئے اداکارہ کو ایک لاکھ 30ہزار امریکی ڈالر زادا کیے تھے۔