جماعت اسلامی نے شہر کی ناقص صورتحال پر آواز بلند کی،حافظ نعیم

March 18, 2018

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )جما عت اسلای کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر چیف جسٹس کے نوٹس کا خیر مقدم کر تے ہوئے اسے عوامی احساسات و جذبات کا ترجمان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شہر میں صحت و صفائی کی ناقص صورتحال پر جماعت اسلامی ایک عرصے سے آواز بلند کر رہی ہے اور بار بار صفائی ستھرائی ،نالوں اور گلی محلوں کی صفائی اور کچرا اُٹھانے پر زور دیتی رہی ہے مگر مئیر کراچی اس صورتحال کا نوٹس لینے پر کسی صورت آمادہ نہیں،ہم نے مئیرکراچی کی دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نورحق آمد پر بھی ان سے شہر کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا تھااور شہر میں صفائی کی صورتحال پر توجہ دینے کی استدعا کر تے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی مگر اب صورتحال یہ ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی کا منشور دے کر ووٹ لینے والے اختیارات کا رونا رو رہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے بجائے آپس میں گتھم گتھا ہیں۔