ستیاناس اور بیڑا غرق تھیوری اب نہیں چلے گی، احسن اقبال

March 18, 2018

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ستیاناس اور بیڑا غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب! ستائیس کلومیٹر لاہور میٹرو بس جو تیس ارب روپے میں بنی ، اس کے مقابلے میں چھبیس کلومیٹر پشاور میٹرو بس ستاون ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا خیبر پختون خوا میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟ عوام آپ کے جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت جان چکے ہیں۔