لب و لہجہ بتا رہا ہےتیر میاں صاحب کے دل میں جا لگا ہے، مولا بخش چانڈیو

March 19, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ چابی ٹوٹ گئی اس لئے کھلونا دیوانہ بن کر ادھر ادھر ٹکریں مارتا پھررہا ہے، میاں صاحب کا لب و لہجہ بتا رہا ہے کہ تیر ان کے دل میں جا لگا ہے،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ڈھونگ ہے، اس کا مطلب مجھے حکومت دو سے زیادہ نہیں۔

نواز شریف کی سانگلہ ہل میں تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کا کوئی نشان نہیں تھا،پھر بھی میاں صاحب کو تیر نظرآیا، آئندہ عام انتخابات میں محترمہ شہید کا نعرہ ٹھپے پے ٹھپہ تیر پر ٹھپہ ہی چلے گا۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف اپنی محدود اور مفاد پرست سوچ کے ہاتھوں شکست کھا رہے ہیں۔