ممتاز حیدر کی والدہ کا انتقال،سوئم کل ہوگا

March 19, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کر کٹ ٹیم کے منیجر ممتاز حیدر کی والدہ اور سابق ٹیسٹ کر کٹر حسن رضا کی خالہ انتظار فاطمہ اتوار کو انتقال کر گئیں، ان کے سوئم کے سلسلے میں منگل کو شام چاربجے بوتراب امام بارگاہ عزیز آباد میں قرآن خوانی اور مجلس ہوگی۔