پھلوں، سبزیوں اور اناج کا استعمال ڈیپریشن کے خطرے کو 10فیصدکم کر سکتا ہے، تحقیق

March 19, 2018

قصور(اے پی پی )برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایسے افرادجو پراسیس فوڈز اور شوگر سے بھرپور مغربی خوراک کھاتے ہیں ان میں ڈیپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتاہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق پھلوں‘ سبزیوں اور اناج کا استعمال ڈیپریشن کے خطرے کو 10فیصدکم کرسکتاہے محققین کیمطابق خوراک اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کاتعین کرنے کیلئے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے لیکن ایسی حالت کو کنٹرول کرنے کیلئے طرز زندگی میں سادہ سی تبدیلیوں کو ادویات پرترجیح دینی چاہئے۔رش یونیورسٹی‘ شگاگومیں ہونیوالی اوسطاً81برس عمر کے 964افرادکے تجزیہ کے دوران ڈیپریشن کی علامات جیسے مستقبل کے حوالے سے ناامیدی وغیرہ کا مشاہدہ کیاگیا۔