جسقم کی کراچی کے تعلیمی اداروں میں سندھی نہ پڑھانے کیخلاف احتجاجی ریلی

March 19, 2018

خیرپور(بیورو رپورٹ) جسقم کی جانب سے کراچی کے تعلیمی اداروں میں سندھی نہ پڑھانے اور غیر ملکی افراد کی آباد کاری کے خلاف خیرپور میں سوک سینٹر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جسقم ضلع خیرپور کے صدر کامریڈ ایوب لاشاری اور دیگر رہنما سعداللہ اجن ،ذوالفقار عالمانی ،پریل پھلپوٹو، جانی لاشاری ،ندیم شیخ ،ذوالفقار سیال ،الطاف چنہ اور میر خان سہاگ کررہے تھے۔ ریلی میں شریک جسقم کارکن پہلے سوک سینٹر چوک پر جمع ہوئے جہاں سے وہ ریلی کی صورت میں پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے جلسہ اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کامریڈ ایوب لاشاری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بیشتر تعلیمی اداروں میں سندھی نہیں پڑھائی جا رہی جبکہ ایک تعلیمی ادارے کے ڈاکٹر نے سندھی زبان کے خلاف الفاظ کہہ کر لاکھوں سندھیوں کی دل آزاری کی ہے۔