ایشین اسنوکر، نسیم اختر اور حارث کی کامیابی

March 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نسیم اختر اور حارث طاہر نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کے افتتاحی روز اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ میانمار میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے روز اتوار کو نسیم اختر نے تھائی لینڈ کے پونپیا کوسومان کو 4-1 سے او حارث طاہر نے سری لنکا کے عاشق حسن کو 4-0 سے ہرایا۔