فلم شدت میں سری دیوی کی جگہ مادھوری ڈکشٹ نے لے لی

March 20, 2018

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی فلم شدت میں سری دیوی کی جگہ اب مایہ ناز اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کردار ادا کریں گی، بھارتی اخبارکے مطابق کرن جوہر کی فلم شدت میں سری دیوی کی جگہ اب مادھوری ڈکشٹ نے لے لی ہے اور وہی اب اس فلم کو وہی آگے لے کر جائیں گی، یاد رہے کہ سری دیوی کی اچانک موت سے دنیا بھر میں ان کے مداح شدید ورنج میں ہیں ،واضح رہے کہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مادھوری ڈکشٹ کی اپنی والدہ کے ساتھ ایک یادگار تصوریر مداحوں کیلئے پیش کی اور ساتھ ہی والدہ کی جگہ فلم میں مادھوری کے کردار کا بھی اعلان کیا۔