2017 کے دوران سندھ میں موٹر وہیکل ٹیکس کی و صولی میں اضافہ

March 20, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ مالی سال 2017 کے دوران صوبہ سندھ کی جانب سے موٹر وہیکلز ٹیکس کی وصولی میں 16.9فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سندھ نے موٹر وہیکلرز ٹیکس کی مد میں 6.2 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جبکہ مالی سال 2016 کے دوران صوبہ سندھ نے اس ضمن میں 5.3ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے تھے۔