ایریا اسٹڈی سینٹر فاریورپ کے زیر اہتمام لیکچر

March 20, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ایریا اسٹڈی سینٹر فاریورپ کے زیراہتمام ایک لیکچر بعنوان: ’’پاکستان اور یورپی یونین تعلقات : موجودہ بین الاقوامی اور خطے کے منظر نامے میں ‘‘ منگل 20 مارچ کو صبح 11:30 بجے سینٹر ہذا کی لائبریری میں منعقد ہوگا۔ یورپی یونین کی وزیر اوریورپی یونین کے پاکستان میں مشن کی نائب سربراہ اینے مارکل کلیدی خطاب کریںگی۔