دنیا پورکیس‘بچی سے زیادتی اورقتل کے ملزم کو4بارسزائےموت‘32سال قید

March 20, 2018

ملتان (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان کے جج ملک خالد محمود نے دنیا پور میں کمسن بچی سےزیادتی اورقتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کومجموعی طور پر4 مرتبہ سزائے موت،32 سال قیداور25 لاکھ روپے جرمانے ومعاوضے کی سزاکاحکم دیا ہے۔پولیس تھانہ سٹی دنیا پور کےمطابق محمدجاویدنے 20 فروری کو مقدمہ درج کرایاکہ وہ محنت مزدوری کرتاہے اور19 فروری کی شام کام سے واپس آیاتو اس کی 6 سالہ بیٹی عاصمہ شام سے لاپتہ تھی ،تفتیش شروع کی تومعلوم ہواکہ بچی کاکزن علی حیدر اس کوساتھ لے گیاتھا اور زیادتی کےبعدعاصمہ کوقتل کردیا، لاش قریب واقع گندے پانی کے تالاب میں پھینک دی۔ جس پرمقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو8 روزمیں سماعت کرکے فیصلہ دیاگیاہے اورپیرکی صبح مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی اورایک ہی روز میں 18 گواہوں کے بیانات قلمبندکرکےرات 9 بجے فیصلہ جاری کیاگیاہے۔