کانگریس کا اجلاس، بھارتی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید

March 20, 2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی پرکانگریس رہنماؤں نے بھارتی خارجہ پالیسی پر کانگریس اجلاس میں شدید تنقید کی، کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی پاکستان پر بنا ئی گئی پالیسی نے تباہی ثابت کی۔ کانگریس رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان پرخارجہ پالیسی ترتیب دینا اہم چیلنج ہے جس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔کانگریس رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ذاتی فوائد کے لئے خارجہ پالیسی مرتب کرنے کا الزام لگا یا اور کہا کہ نریندر مودی کی پالیسیاں تذبذب اور الجھاؤ کا شکا رہیں جس کی کوئی سمت نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی پروپیگنڈا کے حوالے سے زیادہ مشہور ہیں۔ کانگریس رہنماؤں نے نریندر مودی کی جانب سے پارٹی کے سابق رہنماؤں کو عزت نہ دینے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس پارٹی کی نہیں بلکہ ملک کی بے عزتی ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے ایل او سی کی صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت قوم کو تقسیم کر رہی ہے۔ کانگریس کے مطابق بھارتی حکومت کو ان کارروائیوں کا منا سب جواب دینے کی ضرورت ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی خارجہ پالیسی پر تشخیص کردہ نظریات کی بحالی کے لیے کوشش کریں گے۔ کانگر یس رہنماؤں نے خبردار کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات علاقائی توازن اور استحکام کے لیے چیلنج ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنماؤں نے مالدیپ، نیپال ، میا نمار اور سری لنکا کے حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔