آسٹریا، سلواکیہ میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام 23مارچ کو تقریب ہوگی

March 20, 2018

ویانا (محمد اکرم باجوہ)سفارتخانہ پاکستان آسٹریا اور سلواکیہ کے زیراہتمام یوم پاکستان کے جشن کی تقریب جمعہ 23مارچ 2018ء کو سفارتخانہ پاکستان بمقام 13 ہوفزائلے 1190ویانا میںصبح 10بجے منعقد ہوگی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوگا اور بعدازاں پرچم کشائی کی رسم ہوگی۔ سفارتخانہ پاکستان نے یوم پاکستان کی اس تقریب میںکمیونٹی سے شمولیت کا کہا ہے۔