اورنگی ٹاؤن، جیولرز شاپ کےلاکر میں دھما کےسے 2 افراد زخمی

March 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں جیولرز شاپ کےلاکر میں پر اسرار دھماکےکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن 15 نمبر بنگلہ بازار میں واقع جیولرز کی دکان میں بنے لاکر میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دکان میں موجود دو افراد زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں پر ان کی شناخت 35 سالہ خرم ولد قیوم اور 30 سالہ شرجیل ولد توحید عالم کے نام سے ہوئی ، پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والا خرم دکان کے مالک قیوم کا بیٹا ہے جبکہ شرجیل ملازم ہے وہ دونوں معمول کے مطابق دکان میں بیٹھے تھے کہ اسی دوران لاکر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے ۔