انسانیت کی مسیحائی

March 25, 2018

(مولانا سیّدابوالحسن علی ندوی کی تقریروں کا مجموعہ)

ترتیب وتدوین: مولانا عبدالہادی اعظمیٰ ندوی

صفحات: 364، قیمت: 400 روپے

ناشر: دارالاشاعت، کراچی

یہ کتاب برصغیر کی معروف علمی و دینی شخصیت مُفکّرِ اسلام مولانا سیّدابوالحسن علی ندوی کی 1974ء میں ’’تحریک پیامِ انسانیت‘‘ کے اسٹیج سے کی گئی تقریروں کا مجموعہ ہے، جس کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد ویکجہتی کا قیام، خلافِ اسلام رسوم و رواج کا خاتمہ وسدِّباب، مظلوم، پس ماندہ افراد کی بلاامتیاز خدمت اور امداد پر لوگوںکو آمادہ کرنا، اُمّتِ مسلمہ میں اسلام کی نشاۃِ ثانیہ اور احیائے دین کی روح بے دار کرناتھا، بالخصوص نوجوان نسل کوان کی ذمّے داریوں سے آگاہ کرنا اور دین کی ترویج و اشاعت میں ان کے کردار کو اُجاگرکرنا تھا۔

مولانا علی میاں ندوی کے یہ فکر انگیز خطبات اور تقاریر آغاز میں مختلف رسائل وجرائد میں منتشر طور پر شایع ہوئیں، جنہیں مرتّبِ کتاب نے پورے سلیقے اور اہتمام سے ترتیب دیا ہے۔اس کتاب کا مطالعہ موجودہ دَور میں مسلمانوں کو درپیش مسائل و چیلنجز کے تناظر میں خاصی اہمیت کا حامل ہوگا۔