جرمنی: مسجد پر دیسی بم سے حملہ

March 21, 2018

جرمنی میں دو ہفتوں میں مسجد پر دیسی بم سے دوسرا حملہ ہوا ہے،بم سے آگ لگ گئی واقعہ جنوبی علاقے میں پیش آیا۔

خلیجی ٹی وی کے مطابق اس مسجد میں زیادہ تر ترک نمازی آتے ہیں ۔

جرمنی کے جنوب میں واقع مسجد ان علم پر نا معلوم افراد نے دیسی بم سے حملہ کیا جس سے مسجد میں آگ لگ گئی تاہم واقعے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

خلیجی ٹی وی کے مطابق اس مسجد میں آنے والے زیادہ تر نمازیوں کا تعلق ترکی سے ہے، یہ دو ہفتوں میں مسجد پر دیسی بموں سے ہونے والا دوسرا حملہ ہے۔