کابل یونی ورسٹی کے باہر خودکش دھماکا، 26 افراد جاں بحق

March 21, 2018

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونی ورسٹی کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 26 ہوگئی، جبکہ 18 افراد زخمی ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش دھماکا کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر جابجا لاشیں بکھری ہوئی نظر آئیں۔یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان شہری نئے سال کے آغاز کا جشن نو روز منانے میں مصروف تھے۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی ہے۔