بلاک بسٹر فلم باہو بلی ٹو چین میں ریلیز کی جائیگی

March 21, 2018

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم باہو بلی ٹو کو چینی سینما گھروں میں ریلیز کی اجازت مل گئی ہے اور فلم جلد چینی سینما گھروں میں دھوم مچائیگی۔

ایس ایس راج مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی اداکار پرابھاس کی یہ فلم 'باہو بلی کا سیکوئل ہے جو گذشتہ سال اپریل میں ریلیز کی گئی تھی ۔

اس سے قبل 'باہو بلی بھی چین میں ریلیز کی جاچکی ہے جس نے چینی باکس آفس پر 123ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

باہو بلی ٹو چوتھی بالی ووڈ فلم ہے جو عنقریب چین میں ریلیز کی جائیگی جبکہ صبا قمر کی 'ہندی میڈیم4'اپریل کی نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل عامر خان کی سیکریٹ سپر اسٹار اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان نے چینی باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ 'باہو بلی ٹو خانز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔