صدر پاکستان نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا

March 21, 2018

صدر مملکت ممنون حسین نے ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی پُر وقار تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کیا ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


تقریب میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان ،وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ،وزیرِ سیفران عبدالقادر بلوچ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے علاوہ مسلح افواج کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

بعد ازاں صدر پاکستان نے پاک فضائیہ سربراہ سے ملاقات کے دوران انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔